صدر ٹرمپ کی پارلیمنٹ پر حملے کی کوریج انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی

315

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلخانہ کے ہمراہ کیپیٹل ہل پر حملے کی لائیو کوریج کو انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

منظر عام پر آنے والی مبینہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر دھاوا ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھتے رہے۔

اس موقع پر ہال میں موجود خواتین و حضرات کو موسیقی پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔