کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بند ٹی وی بھی گھر کی خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ بن سکتا ہے ؟نہیں نا تو اب سوچ لیجیے کیونکہ سام سنگ کی جانب سے متعارف کردہ "دی فریم” نامی ٹی وی اب یہ سب کرے گا۔
سام سنگ کا ماڈل "دی فریم” اپنی حیرت انگیز خصوصیات کے باعث تین سال سے سرخیوں میں ہے تاہم اب دی فریم ٹی وی کا نیا ماڈل 2021 کی شروعات میں ہی متعارف کروادیا گیا ہے۔
فریم لیس ٹی وی کا نیا ورژن نہ صرف پتلا ہے بلکہ یہ حرکت(rotates) بھی کرسکتا ہے ۔
اگرچہ یہ سام سنگ کا پہلا گھومنے والا ٹی وی نہیں ہے تاہم ٹی وی کا حالیہ ورژن متعارف کروائے گئے تمام ورژن میں بے حد خوبصورت ہے۔