بڑی اسٹریمنگ سروسز کے انکار کے بعد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر بنی فلم ‘دی ڈیسیڈنٹ’ اب برائرکلف انٹرٹینمنٹ کی جانب سے خریدے جانے کے بعد تھیٹرز اور آن ڈیمانڈ ریلیز ہوگئی ہے۔
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر بنائی جانے والی فلم ‘دی ڈیسیڈنٹ’ کے سنڈینس فلم فیسٹیول میں پریمیئر سے قبل ہی ہدایت کار برائن فوگل کو اندازہ تھا کہ ان کی دھماکا خیز دستاویزی فلم کو فروخت میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
اے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آن ڈیمانڈ سروس پر دستیاب ہونے والی اس فلم کو گزشتہ برس جنوری میں ہونے والے سنڈینس فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کا انتظار کیا جارہا تھا۔
علاوہ ازیں اولمپکس میں روسی ڈوپنگ سے متعلق برائن فوگل کی ایک فلم ایکارس بہترین دستاویزی فلم کا اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔