کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں نیا موڑ، ایف بی آئی کو 2 پائپ بم نصب کرنیوالے ملزمان کی تلاش

373

ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں نیا موڑ آ گیا، ایف بی آئی پارلیمنٹ لاجز سے ملنے والے 2 پائپ بم نصب کرنے والے ملزمان کو تلاش کر رہی ہے، ہنگاموں میں ملوث 90 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ہنگاموں اور پارلیمنٹ کی عمارت کی توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری ہے، ایف بی آئی پارلیمنٹ لاجز سے ملنےوالے 2 پائپ بموں کے ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے ایک گاڑی میں آگ پکڑنے والے مواد سے بھرا کولر بھی برآمد ہوا، کیپٹل ہل میں اسلحہ لے جانے اور توڑپھوڑ کرنے پر
90 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا میں کہا جا رہا ہے کہ پولیس پرتشدد ہنگامہ آرائی کو روکنے میں ناکام ہوئی، میئر واشنگٹن نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ کانگرس سے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ہنگامہ آرائی پر کیپٹل ہل پولیس چیف مستعفی ہوگئے، ایوان نمائندگان کی سکیورٹی کے ذمہ دار سارجنٹ ایٹ آرمز بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔