مواخذے کے خوف نے ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کردیا

356

 واشنگٹن: امریکی کانگریس کی عمارت پر اپنے حامیوں کے بلوے سے پیدا ہونے والی قانونی پیچیدگیوں اور مقتدر حلقوں کی جانب سے مواخذے کے مطالبے پر خوف زدہ ہو کر صدر ٹرمپ نے بالآخر باضابط طور پر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب حکومت 20 جنوری کو حلف اٹھائے گی جس کے لیے میری ساری توجہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اقتدار کی منتقلی پر ہو گی۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا ڈائریکٹر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدر کا یہ بیان لکھا کہ ’’اگرچہ میں صدارتی انتخاب کے نتائج سے متفق نہیں اور مجھے سارے حقائق کا عمل بھی ہے تاہم اس کے باوجود 20 جنوری کو منظم منتقلی ہوگی۔