ڈرون حملے میں کمانڈر کا قتل: عراقی عدالت نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

310

عراق کی ایک عدالت نے عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کے قتل کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

گزشتہ برس جنوری میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے عراقی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی ہلاکت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک قیمت میں دو آدمی کا خاتمہ ہوگیا۔