امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکا میں علی پے، وی چیٹ سمیت اور 6 دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس ایگزیکٹیو آرڈر کا مقصد چینی حکومت کو امریکی صارفین کے ڈیٹا اکٹھا کرنے سے روکنا ہے۔
اس حکم نامے میں زور دیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی سافٹ ویئر اپلیکشنز سے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جارحانہ اقدامات کیے جائیں۔
اب یہ محکمہ تجارت کی جانب سے تعین کیا جائے گا کہ اس حیکم نامے کے تحت 45 دن کے اندر کونسی ترانزیکشنز پر پابندی عائد ہوتی ہے۔