آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

326

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کا مشن مکمل کرتے ہی کیویز نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 118کرتے ہوئے آسٹریلیا(116) کو دوسری  پوزیشن پر دھکیل دیا، پاکستان کی ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ویسٹ (77) سے صرف 5 پوائنٹس زیادہ رہ گئے ہیں۔