کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست

349

لاہور: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 176 رنز کی عبرتناک شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ 

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام رہی، پہلی اننگز میں 297 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی جس میں اظہر علی 93، کپتان محمد رضوان 61 اور فہیم اشرف 48 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جب کہ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود 0، عابد علی 25، حارث سہیل 1، فواد عالم 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔