کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی 6 سالہ شادی خاتمے کے قریب

338

ہالی وڈ اسٹار کم کارڈیشن اور ریپر کانیے ویسٹ کی 6 سالہ اذدواجی زندگی خاتمے کے قریب پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اسٹار جوڑی کے مابین سب اچھا نہیں ہے اور دونوں کئی ماہ سے الگ الگ رہ رہے ہیں جس کے بعد اب دونوں میں علیحدگی ہونے جاری ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم کارڈیشین طویل عرصے سے اپنے 4 بچوں کے ساتھ لاس اینجلس میں مقیم ہیں جبکہ کانیے ویسٹ وومنگ میں اپنے فارم ہاؤس میں مقیم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ اسٹار جوڑی کو گزشتہ دنوں شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر دیکھا گیا ہے جبکہ کم کارڈیشین نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کم نے کیس فائل کرنے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور ساتھ ہی کانیے ویسٹ کو بھی علیحدگی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں میں طلاق کی خبریں پہلی بار سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس بار معاملہ سنگین ہے۔