بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر نے جنس تبدیل کرالی

343

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر سواپنل شنڈے نے اپنی جنس تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سائشا شنڈے کے نام سے پکارا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف فیشن ڈیزائنر سواپنل شنڈے نے ایک پوسٹ میں اپنی جنس تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ خواتین کا لباس پہنے اور میک اپ کیے ہوئے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں معروف فیشن ڈیزائنر نے بچپن کی تلخ یادوں اور کشمکش سے بھرے وقت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے اصل حقیقت کو تسلیم کرنا کبھی آسان نہیں رہا تھا۔ اپنی شناخت کے حوالے سے ہمیشہ الجھن اور ذہنی انتشار کا شکار رہا۔