پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی پر بہیمانہ تشدد

353

لاہور میں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے سر کے بال کاٹ کر بھنویں بھی مونڈھ دی گئیں۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل ریمل علی نے اٹک کے رہائشی جہانزیب خان پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جہانزیب نے انہیں بدترین تشدد کا نشانا بنایا، ان کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے اور ہر روز تشدد کا نشانا بنایا جاتا ہے، میری زندگی کو خطرہ ہے لہذا اگر مجھے کچھ ہوا تو زمہ دار جہانزیب خان ہوگا۔