کورونا وائرس: دنیا میں 8 کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد متاثر

417

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 69 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 78 ہزار 629 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ سات ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 65 ہزار 664 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 151 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔