کورونا: یو اے ای میں ویکسین لگانے کا عمل تیز کردیا گیا

348

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل تیز کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزانہ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور حکومت مارچ تک آدھی آبادی کو ویکسین لگالینے کےلیے پرعزم ہے۔

 اماراتی حکومت نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی ویکسین مفت وصول کرسکتے ہیں۔