کرس گیل، ڈیوڈ ملراورراشد خان پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹرمیں شامل

411

 لاہور: کرس گیل، ڈیوڈ ملراورراشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹرمیں شامل کرلیے گئے۔

کرس گیل، ڈیوڈ ملراورراشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینم روسٹرمیں شامل کرلیے گئے۔ اس فہرست میں ڈیوڈ ملان، ڈین براوو، کرس لین، ایلکس ہیلز، مورنے مورکل، محمد نبی، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، ٹام بنٹن اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔

کرس گیل، ڈیل اسٹین، کرس لین اور راشد خان سمیت کئی معروف اور نامور غیرملکی ستاروں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہرکردی ہے۔ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل پلاٹینم فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایونٹ کےلیےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔ڈرافٹنگ سے قبل تمام چھ ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ریلیز یا ریٹین کرسکتی ہیں۔ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکتی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کی فروری، مارچ میں شیڈول ونڈو کے لیے چند غیرملکی کھلاڑی ایک مخصوس وقت کے لیے ہی دستیاب ہوں گے۔لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی سب سے خاص بات اس دہائی کے آئی سی سی کے بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹر راشد خان کا دستیابی ظاہر کرنا ہے۔ لیگ اسپنر اب تک 48 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔