کیا عمران خان ہاکی کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں ؟

320

وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے مقبول ترین آل راؤنڈرز اور کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ قومی کھیل ہاکی بھی کھیلتے رہے ہیں۔

 عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنے اسکول کے دور کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہاکی کی کِٹ میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  پہلی صف کے دائیں طرف عمران خان سب سے پہلے موجود ہیں۔

 وزیراعظم نے تصویر کے متعلق بتایا ہے کہ یہ 1960 کی دہائی کی تصویر ہے جب وہ اسکول کی جونیئر ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔

ان کی پوسٹ کی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے اور سے بڑی تعداد میں مداح پسند کررہے ہیں۔