نام سے پتھر دل سے موم دی راک

319

فلموں میں جان دار کردار نبھانے والے ڈیوائن جانسن حقیقت میں بھی جی دار نکلے اور دوست کو 30 ہزار ڈالر کا ٹرک تحفے میں دے دیا۔ 

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن المعروف ’دی راک‘ آج بھی مشکل وقت کے ساتھی کو نہ بھولے اور سالوں پہلے سہارا بننے والے دوست کو 30 ہزار ڈالرز کا ٹرک تحفے میں دے دیا۔

راک نے اپنے دوست کی اور اپنی کہانی انسٹاگرام پر بھی بیان کر دی۔

فاسٹ اینڈ فیوریس کے معروف کردار اور ریسلر ’دی راک‘ نے اپنے دیرینہ دوست ’برونو لائر‘ کو تیس ہزار ڈالرز کا ٹرک تحفے میں دیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے مداحوں سے  بھی شیئر کی۔

ڈیوائن جانسن نوجوانی میں بےسہارا ہوئے تو برونو نے ہی انہیں پناہ دی تھی۔

برونو نے نہ صرف ڈیوائن کو پناہ دی بلکہ انہیں زندگی کی پہلی گاڑی خریدنے کے لیے 40 ڈالرز بھی دیے جو اس وقت برونو کی کل کمائی تھی۔

ڈیوائن جانسن نے گاڑی بطور تحفہ پیش کی تو ان کا دوست جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔