اداکارہ مایا علی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اماں بابا نے پسند کی شادی کی اور ان کی آپس میں نہی بنی اسی وجہ سے مجھے لومیرج سے ڈر لگنے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرا سیٹھی ویب شو میں میں اداکارہ مایا علی نے کیرئیر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کے علاوہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بھی حیرت انگیز انکشافات کیے۔
مایا علی نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے اور اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا کہ میرے اماں بابا کی کبھی نہیں بنی، میری امی نے ابو کے ساتھ پوری زندگی یہ سوچ کر گزاری کہ اگر میں چلی گئی تو میرے بچوں کا کیا ہوگا ؟جب سے یہ سب چیزیں میرے ذہن میں بیٹھی ہوئی تھیں۔