امریکا سے کشیدگی، ایران نے سینکڑوں ڈرونز کیساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا

328

امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد ایران نے سینکڑوں ڈرون طیاروں کے ساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

ایران کی وزارت دفاع نے نے سینکڑوں مسلح ڈرون طیاروں کی فوٹیج جاری کی، حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد امریکا کو واضح پیغام دینا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا خطرناک نتیجہ نکلے گا۔ بدھ کو مشرق وسطیٰ پر امریکی بمبار طیاروں نے پر واز کی تھی۔