بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس اہلکار کی اپنی آفیسر بیٹی کو سیلوٹ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست آندھر پردیش کے شہر تروپتی میں پولیس کے سرکل انسپکٹر شیام سندر کو اس وقت اپنی بیٹی اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جسی پرشانتی کو سیلوٹ مارنا پڑگیا جب بیٹی پولیس کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں۔
پرشانتی نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2018 میں ریاستی کمیشن لیا اور ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہوئیں۔