معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ کرونا سے متاثر، اسپتال منتقل
نیویارک: امریکا کے معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ٹاک شو کے میزبان لیری کنگ کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اُن کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے۔
اہل خانہ نے طبعیت ناسازی کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں رکھ کر علاج شروع کردیا ہے۔
ڈاکٹرز نے لیری کی حالت کو تشویشناک قرار دیا، اہل خانہ نے بھی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔
دوسری جانب ورڈو میٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کرونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔