نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

293

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھیں اور اب انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی ہے۔

ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور جلد شادی کرنے جارہی ہیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

اور گزشتہ روز اچانک نادیہ خان نے ایک نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی، ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔