فضائی حادثات میں 50 فیصد کمی کے باوجود ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ برس سے زائد

324

واشنگٹن: دنیا بھر میں فضائی حادثات کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد کی کمی کے باوجود گزشتہ برس بڑے کمرشل طیاروں کو پیش آنے والے مہلک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 299 رہی۔

ڈنمارک کی ایک ایوی ایشن کنسلٹنگ فرم ‘ٹو70’ نے کہا کہ سال 2020 کے دوران بڑے کمرشل مسافر طیاروں کے 40 حادثات ہوئے جن کے نتیجے میں 299 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب سال 2019 میں 86 فضائی حادثات ہوئے جو 257 جانوں کے ضیاع کا سبب بنے تھے۔