لیورپول ٹیم سمیت مختلف کھلاڑیوں کا جارج فلوئیڈ سے اظہار یکجہتی

350

امریکا میں پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارج فلوئیڈ سے یکجہتی کیلئے کھلاڑی بھی میدان میں آگئے۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں نے نہ صرف یکجہتی بلکہ آنجہانی جارج کے اہل خانہ کی مدد کا اعلان بھی کیا۔

معروف ویسٹ انڈینز بلے باز گرس گیل نے بھی جارج فلوئیڈ سے متعلق سوشل میٖڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ گیل کا کہنا تھا کہ نسلی تعصب کھیل میں بھی موجود ہے، کرکٹ کھیلتے ہوئے انہیں بھی کئی بار ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ کرس گیل نے مزید کہا کہ وہ خود بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنتے رہے ہيں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر ہينڈل پر تصوير شيئر کرکے لکھا کہ ہم نرگ نسل کی قید سے آزاد معاشرے پر یقین رکھتے ہیں، ہم نسل پرستی کيخلاف متحد ہيں۔