علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا مداحوں کیلئے نئے سال کا تحفہ قرار

340

گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا اور اسے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ قرار دیا ہے۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ نیا گانا  وے ماہیا  دونوں فنکاروں کی جانب سے مداحوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔ آئمہ بیگ اور علی ظفر کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈٰیا پر لوگوں کی جانب سے پسند کیا جانے لگا۔

اس گانے کو عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ شاعری حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے، گانے کا ویڈیو شمالی علاقوں میں بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر اور آئمہ بیگ کی طرف نئے سال کے تحفے کو بہترین قرار دیا ہے۔