پاکستان کا اقوام متحدہ پر آسیہ اندرابی کا ’عدالتی قتل‘ روکنے پر زور

312

واشنگٹن: پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن کے ’عدالتی قتل‘ کو روکیں اور بھارت کو راضی کریں کہ وہ ان کے خلاف تمام ’من گھڑت الزامات‘ کو واپس لے۔

آسیہ اندرابی جنہیں 18 جنوری کو شام کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کا خطرہ ہے کشمیری حقوق گروپ دختران ملت کی بانی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا کو کشمیر میں ’جائز اور مقامی تحریک آزادی پر سسٹیمک کریک ڈاؤن‘ کے لیے بھارت کو ’فری پاس‘ دینے سے روکنا چاہیے۔