کورونا وائرس: دنیا میں8کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد متاثر

308

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 43 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 35 ہزار 389 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 54 ہزار 215 اموات ہو چکی ہیں اور2 کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 218 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 441 اور 77 لاکھ 578 افراد متاثر ہیں۔

روس میں 31 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 57 ہزار 555 ہے۔

فرانس میں 26 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 765 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 25 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور 74 ہزار 125 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 22 لاکھ 20 ہزار 855 افراد متاثر اور 21 ہزار 93 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 21 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 74 ہزار 621 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔