شوبز شخصیات 2021 کے بہتر ہونے کے لیے پر امید

353

سال 2020 تمام تر مسائل اور مایوسیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور دنیا بھر میں سال 2021 کا اس امید سے استقبال کیا گیا کہ نیا سال گزشتہ سے بہتر ہوگا۔

سال 2021 سے دیگر شعبہ جات کی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات کو بھی کافی توقعات ہیں اور انہیں بھی یقین ہے کہ یہ سال پچھلے سے بہتر ہوگا اور اسی امید پر انہوں نے مداحوں کو بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

شوبز شخصیات نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے سال 2020 کو الوداع جب کہ 2021 کو خوش آمدید کہنے سمیت اپنے مداحوں کو بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گھڑیال کی سوئیاں نئے سال کی آمد کا بتا رہی ہیں کیا لوگ بھی 2021 کو خوش آمدید کے لیے تیار ہیں؟

داکارہ سونیا حسین نے بھی سال 2021 کے اچھے ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ نیا سال سب کے لیے اچھا، پر امید اور بہتر ثابت ہوئے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے سال 2020 کو مشکل ترین سال قرار بھی دیا اور لکھا کہ 2020 نے ہمیں سکھایا کہ پلک جھپک میں سب کچھ تبدیل ہوسکتا ہے اور عالمی وبا ہماری سوچ کو مستقل بنیادوں پر تبدیل کرنے کے لیے آئی اور ہم نے اس سال سے بہت کچھ سیکھا۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی سال نو کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے سال کے بہتر گزرنےکی امید کا اظہار کیا۔