حدیقہ کیانی اور ہادیہ ہاشمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ گلوکاری کیلئے تیار

287

نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 5 کے گانے ‘بول ہو’ سے لوگوں کو اپنی آواز کے جادو میں مبتلا کرنے والی ننھی ہادیہ کی گلوکاری کے چرچے اب تک ہیں۔

اور اب معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور 9 سالہ ہانیہ ہاشمی اپنے مداحوں کے لیے ایک ساتھ آنے والی میوزک ویڈیو پر کام کررہے ہیں۔

دونوں گلوکارائیں ‘الہٰی’ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جسے اذان سمیع خان پروڈیوس کررہے ہیں اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے۔