یمن: ایئر پورٹ پر دو بم دھماکے ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

379

یمن کے عدن ایئر پورٹ پردو بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے اُس وقت ہوئے جب نئی اتحادی حکومت کے اراکین سعودی عرب سے حلف اٹھا کر عدن پہنچے ، حکام کے مطابق نئی کابینہ کے اراکین کے طیارے سے اترتے وقت دو زور دار دھما کے ہوئے ،جس میں حکومتی اراکین محفوظ رہے۔

سعودی عرب میں مقیم یمنی صدر نے نئی کابینہ سے ریاض میں حلف لینے کے بعد انہیں عدن جانے کی ہدایت کی تھی ۔