برطانیہ اور ترکی میں بریگزٹ کے بعد کا تجارتی معاہدہ ہوگیا

314

انقرہ: برطانیہ جہاں نئے سال کے آغاز پر یورپی یونین کا اقتصادی مدار چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے وہیں اس نے ترکی ساتھ ایک آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

یہ معاہدہ جو یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ہے جو 2019 میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی رہی تھی۔

بریگزٹ کے بعد کا یہ معاہدہ ان معاہدوں میں شامل ہے جو برطانوی حکومت دنیا بھر کے ممالک سے کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس حکومت نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔