یوکرین طیارہ حادثہ: ایران نے لواحقین کیلئے فی کس 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کر دیئے

273

ایران نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر مختص کردیے۔

واضح رہے کہ ایران نے مبینہ طور پر یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے معاوضہ مختص کرنے کی منظوری دیدی۔

یوکرین کا طیارہ 8 جنوری کو امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے حادثے کے ایک ہفتے بعد تسلیم کرلیا تھا کہ طیارہ انسانی غلطی کے سبب میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہوا۔