ٹی وی چینل کو ملکہ برطانیہ کی ‘ڈیپ فیک’ ویڈیو چلانا مہنگی پڑ گئی

342

برطانیہ کے نجی چینل فور نے حال ہی میں کرسمس کے موقع پر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ کی ایک پیروڈی ویڈیو نشر کی،جس پر اب اسے تنقید کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق چینل فور نے کرسمس کے موقع پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے ہر سال قوم سے کیے جانے والے خطاب کی نقل کرتے ہوئے ایک پیروڈی ویڈیو نشر کی تھی، جس پر اس کے خلاف لوگوں نے حکومت کو شکایات کی ہیں۔

برطانیہ میں ٹی وی چینلز سمیت دیگر میڈیا کے معاملات دیکھنے والے حکومتی ادارے آف کام کو کم از کم چینل فور کے خلاف 214 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

آف کام کے حکام نے چینل فور کے خلاف شکایتیں موصول ہونے کی تصدیق کی، تاہم بتایا کہ تاحال اس بات کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ چینل کے خلاف کس طرح کی کارروائی کرنی ہے؟