پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، ایرون سمرز

433

آسٹریلوی  فاسٹ بولر ایرون سمرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔شعیب اختر اور بریٹ لی کی طرح تیز ترین بولر بننے کی خواہش رکھنے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر  ٹریننگ کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں  کھیل کر سیکھنے اور کا موقع ملے گا۔

پاکستان ون ڈے کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل ایرون کا کہنا تھا کہ  سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا، آسٹریلیا  میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی اسکلز سیکھنے کی کوشش کرو، اس لیے یہاں آیا ہوں، میرا یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ میں سیکھوں اور پھرڈومیسٹک کرکٹ اور   بی بی ایل  میں پرفارم کرکے ٹیم میں جگہ بناوں۔