وزیراعظم بننے کا امیدوار نہیں، اپنی ذات میں وزیراعظم ہوں، شاہد آفریدی

273

 راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم بننے کا امیدوار نہیں ہوں تاہم فلاحی کام کرنے والا ہمیشہ وزیراعظم رہتا ہے۔

گزشتہ روز نجی ہوٹل میں کشمیر پریمیر لیگ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ سب پاکستانیوں کو کشمیر لیگ کو سپورٹ کرنا چائیے، یہ ایک زبردست ایونٹ ہے اور کشمیر لیگ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس لیگ کا برانڈ ایمبسڈر ہوں، کشمیر کے اندر میچز ہوں گے تو کشمیر کو فائدہ ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بچوں کو کرکٹ کی طرف لاوٴں گا، نئے اور اچھے ٹیلنٹ کو فاؤنڈیشن سپورٹ کرے گی، اسپورٹس کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی کشمیر میں کام کروں گا،