رجنی کانت نے نئی سیاسی جماعت بنانے سے معذرت کرلی

251

بھارت کے مقبول ترین اداکار رجنی کانت نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے سے معذرت کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار اور مہنگے ترین اداکار رجنی کانت 2017 سے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے تامل ناڈو سے کرپشن ختم کرنے کے لیے باقاعدہ ایک مہم بھی شروع کررکھی تھی تاہم وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہوں نئے سال کے آغاز پر کرپشن سے پاک اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔