امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کا ویٹو کردہ دفاعی بل دوبارہ منظور کرلیا

336

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کا ویٹو کردہ دفاعی بل دوبارہ منظور کر لیا، سینیٹ سے منظوری کی صورت میں بل ٹرمپ کے دستخط کے بغیر قانون بن جائے گا۔

بل منظور ہونے کی صورت میں امریکی فوج افغانستان میں رک سکے گی، بل ایوان نمائندگان میں دوتہائی سے زائد اکثریت کےساتھ منظورکرلیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے 4 سالہ صدارتی دور میں ری پبلیکن نے پہلی بار ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

بل سینیٹ سے بھی دو تہائی کی اکثریت سے منظور ہوگیا تو ٹرمپ کےدستخط کے بغیرقانون بن جائے گا۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکج بل پر بھی دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار دیا تھا کہ لوگوں کو اس سے زیادہ امداد دینی چاہیے تاہم امریکی سیاسی جماعتوں اور عوام کے دباو پر انہیں کورونا بل پر بھی دستخط کرنے پڑے تھے۔