کورونا وائرس: دنیا بھر میں 8 کروڑ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر

314

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 16 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 81 ہزار 442 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 77 لاکھ 95  ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 20 لاکھ 92 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 43 ہزار 182 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 190 اور ایک کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 641 اور 75 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 30 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 265 ہے۔