متحدہ عرب امارات میں موجود سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع کردی گئی۔
سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصلہ امارات میں موجود سیاحوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں متعدد ائیرپورٹس کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے خدشے پر بند کردیے گئےہیں۔