اداکار فرحان علی آغا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

246

 پاکستانی اداکار فرحان علی آغا نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔   

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران معروف اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے جب کہ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔