میری کامیابیوں میں مرینہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے: ماہرہ خان

365

اداکارہ ماہرہ خان نے سینئراداکارہ مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں میں مرینہ خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کیلئے سوشل میڈیاپر ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے ۔ ماہرہ خان نے لکھا ‘‘دنیا کیلئے مرینہ خان پاکستان کی سب سے پیاری خاتون ہیں، لیکن میرے لیے مرینہ میری اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔’’

ماہرہ نے مزید لکھا کہ مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مجھے اس انڈسٹری میں ہونے کا احساس کروایا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ جس طرح میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں یہ سب کچھ ان دنوں کی وجہ سے ہے جو میں نے مرینہ خان کے گھر پر گزارے ۔