مودی کیخلاف کسانوں کے مظاہروں میں‌ شدت، دھرنے میں ایک اور کاشتکار کی خودکشی

233

مودی کےخلاف بھارت بھر میں کسانوں کے مظاہرے‌ ‌شدت اختیار کر گئے، دھرنے کے دوران ایک اور کسان نے خودکشی کرلی۔

متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں، دلی اور اس کے ارد گرد کاشتکار ایک ماہ سے زائد عرصے سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، احتجاج کے دوران ایک اور کسان نے خودکشی کرلی ہے۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ متنازع زرعی قوانین سے کسانوں کو نہیں ، مودی کے کاروباری یاروں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے مودی کےوزیروں کو کسان لیڈروں کے ساتھ مباحثے کا چیلنج بھی دے دیا۔