لاطینی امریکا کے تین ممالک میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

337

یورپی ملک برطانیہ اور مشرق وسطی ممالک سعودیہ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب لاطینی امریکی ممالک نے بھی کورونا ویکسین کا استعمال شروع کردیا۔

لاطینی امریکی ملک میسکیکو، کوسٹا ریکا اور چلی نے کرسمس کے موقع پر سے ویکسینیش کا آغاز کیا۔

لاطینی امریکی ممالک میں میکسیکو کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

وہاں کورونا سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور اسے دوسری لہر کا بھی سامنا ہے، ساتھ ہی وہاں برطانیہ میں دریافت ہونے والے نئے وائرس کے پہنچنے کے امکانات بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے لاطینی امریکی ملک چلی میں 24 دسمبر کو ویکسینیشن کا آغاز ہوا اور اسے جرمن و امریکی کمپنی کی ویکسین کے 10 ہزار ڈوز بھی اسی دن ہی ملے۔

چلی نے فائزر و بائیو این ٹیک کے ساتھ ایک کروڑ ڈوز کا معاہدہ کر رکھا ہے، تاہم اسے ابتدائی طور پر 10 ہزار ڈوز ملے اور پہلے مرحلے میں طبی رضاکاروں، ریسکیو و سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جا رہی ہے۔