سعودی ولی عہد نے کورونا ویکسین لگوا لی

318

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قومی منصوبے کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیہ نے کہا کہ شہریوں اور غیرملکی رہائشیوں کو ویکسین فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

واضح رہے سعودی عرب نے 16 دسمبر کو جرمن و امریکی کمپنی سے ملنے والی کورونا ویکسین شہریوں کو لگانے کاسلسلہ 17 دسمبر سے شروع کررکھا ہے ۔