کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہو گئی

387

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 57 ہزار 640 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 38 ہزار 263 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 379 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 515 اور 74 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 29 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار 659 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 62 ہزار 427 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 22 لاکھ 21 ہزار کورونا کیسز اور 70 ہزار 195 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 21 لاکھ 18 ہزار 255 افراد متاثر اور 19 ہزار 371 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 20 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 71 ہزار 359 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔