سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کانی گام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
علاوہ ازیں کٹھوعہ کے علاقے میں بیرک منہدم ہونے سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فٹبال کے کھلاڑی عامر سراج کو بھی جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے۔