کراچی میں بابائے قوم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا انعقاد

285

کراچی میں بابائے قوم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

یوم قائد اعظم کےموقع پر شکریہ جناح کے عنوان سے سائیکل ریلی نکالی گئی۔ سائیکلوں پر قومی پرچم لگائے سائیکلسٹ نے ریلی میں حصہ لیا۔ سائیکل ریلی کا مزار قائد سے آغاز ہوا جو ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور اطراف کے علاقوں سے ہوتی ہوئی مزارقائد پر ہی اختتام پذیر ہوئی۔

سائیکلسٹ حضرات نے بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔