پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ہر سال 25 دسمبر کو کرسمس کا دن مناتی ہے اور اس دن کو دنیا بھر میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی جوشی سے مناتے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور سماجی شخصیات نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کیں، وہیں شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک پیش کی۔
اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر کرسمس ٹری اور کیک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی۔
صحفیہ جبار کی ڈریس کو کافی سراہا گیا اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔