ہانگ کانگ سے متعلق امریکی اقدامات کا جواب دیں گے: چین

340

ہانگ کانگ میں نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور چینی طلبا کے امریکہ میں داخلے پر پابندی فیصلے کے خلاف چین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ادھر ہانگ کانگ میں جمہوریت کی راہ میں مارے جانے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی 30 سالہ روایت پر پابندی لگا دی ہے۔

چین نے دھمکی دی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے ہانگ کانگ خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں نئے قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت کو ختم اور امریکہ میں چینی طلبا کے داخلے پر پابندیاں عائد کرے گا۔

بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژیاو لی جیان نے پیر کی نیوز بریفینگ میں کہا کہ امریکہ نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں اور اس سے امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔