کراچی:
سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان بے انتہا مشابہت کے چرچے جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ دو، تین روز سے حمزہ علی عباسی کی بیوی اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دلہن کے ساتھ نیمل خاور بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔